جرمنی کی ایک خاتون نے مکڑیوں سے نجات کی کوشش میں اپنا گھر جلا کر خاکستر کردیا۔ جرمنی کے مغربی قصبہ زول پش کو پولیس کے مطابق خاتون کے آبائی مکان سے ملحق گیراج میں مکڑیوں نے جالے تان رکھے تھے جس سے 34 سالہ خاتون بہت پریشان تھی، پہلے انہوں نے ہئیر اسپرے سے چھڑکائو کرکے ان مکڑیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن جب وہ ایرو سول کے پھوارے سے بچنے کے لیے ادھر اُدھر دبک گئیں تو خاتون نے جیب سے سگریٹ نکال کر انہیں جلانے کی کوشش کی جس سے گیراج میں آگ بھڑک اٹھی، اس کے بعد انہوں نے باغ میں لگے ہوئے پانی کے پائپ سے آگ بجھانا چاہا لیکن ناکام رہیں اور آگ لکڑیوں سے بنی ہوئی ان کی رہائش گاہ تک پہنچ گئی۔ جس کے بعد اب یہ مکان رہائش کے قابل نہ رہا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا تھا جن کی کاروائی سے پڑوس کے مکان جلنے سے محفوظ رہے۔ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، البتہ ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر کا نقصان ہوچکا تھا اور حیرت انگیر طور پر مکڑیاں آگ لگنے کے بعد سے روپوش ہیں۔
مکڑیوں کے باعث گھر جل گیا
Posted on Sep 15, 2012
سماجی رابطہ