آپ یقیین کیجئے کہ گزشتہ دنوں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا۔ واقعات کے مطابق 31 سالہ مرد کارل ہولرز نے چار پونڈ سات اونس کے بچے کو جنم دیا۔ بچہ حمل کے ساڑھے سات ماہ بعد اسپتال میں آپریشن کے ذریعے پیدا ہوا۔ اسے کم وزن ہونے کی وجہ سے انکوبیٹر میں رکھا گیا۔ کارل ہولرز نے بتایا کہ بچہ پیدائش سے قبل بالکل ٹھیک پرورش پارہا تھا لیکن ڈاکٹروں کو خدشہ تھا کہ کہیں ناف کی نالی بچے کی گردن میں نہ لپٹ جائے۔ کارل ہولرز نے ایک ہفت روزہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس کی ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ وہ ایک بچے کو جنم دے اور اب تمام لوگ بچے کی اس پیدائش کو طبی کرشمہ قرار دے رہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کارل ہولز جب 1961ء میں پیدا ہوا تھا تو اس کا نام ایک مرد کے طور پر رجسٹرڈ ہوا تھا لیکن وہ ایک ایسا شخص ہے جس میں بیک وقت عورت اور مرد کی خصوصیات موجود ہیں۔ ساڑھے سات ماہ قبل جب میڈیل ٹیسٹوں سے بار بار اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ حاملہ ہے تو ڈاکٹر اس بات پر حیران رہ گئے۔ مرد کے ہاں بچے کی پیدائش سے قبل فلپائن کے ایک مرد نرس نے یہ کہا تھا کہ وہ حاملہ ہوگیا ہے لیکن اس کی یہ بات غلط ثابت ہوگئی مگر جرمنی میں مرد کے ہاں اس بچے کی پیدائش سے ڈاکٹر اور عام لوگ سب حیران زدہ ہوگئے۔
مرد نے بچے کو جنم دیا
Posted on Dec 12, 2011
سماجی رابطہ