امریکی ریاست ٹیکساس کے رہنے والے 27 سالہ جان ایلن کے تین سالہ بیٹے بوبی ایلن نے اس وقت تمام افراد کو حیرت زدہ کردیا جب اس نے تقریباً دوگھنٹے کی مدت میں دوہزار اٹھارہ ڈنٹرپیل دئیے۔ بولی کے والد جان ایلن کا کہنا ہے کہ وہ ایک ورزشی کلب کا رکن ہے اور ننھے بوبی کو اپنے ساتھ کلب لے جاتا ہے جہاں بوبی وانے اپنے والد کی تقلید میں ویٹ لفٹنگ اور دیگر ورزشیں شروع کردیں۔ بوبی ایک سو پونڈ وزن اٹھا سکتا ہے۔ ایک روز بوبی نے اپنے والد سے کہا کہ وہ گنتی کرے کہ وہ ایک گھنٹے میں کتنے ڈنٹر پیل سکتا ہے۔ چناچہ ننھے بوبی نے ایک گھنٹہ اور پچاس منٹ میں دس سو اٹھارہ ڈنٹرپیل کرکے اپنے والد کو حیران کردیا۔ بوبی کا اپنا وزن 41 پونڈ ہے۔ اس کے والد جان ایلن کو اپنے بیٹے پر ناز ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اگر بوبی کی تربیت ایسے ہی ہوتی رہی تو وہ ضرور ایک نہ ایک نامور کھلاڑی بن جائے گا اور اولمپکس میں بھی حصہ لے گا۔
سپر چائیلڈ
Posted on Dec 12, 2011
سماجی رابطہ