مہم جوئی کا شوق پڑگیا مہنگا

مہم جوئی کا شوق کس کو نہیں ہوتا مگر حادثات کی ہمت نہ ہو تو اس کا سوچنا بھی نہیں۔

ایسا کچھ زمبابوے میں ایک آسٹریلین خاتون کے ساتھ اس وقت ہوا جب اس نے دریائے زمبیزی میں ٹانگ پر رسی باندھ کر 111 میٹر لمبی چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا۔

ویسے تو یہ کوئی خاص بات نہیں مگر یہ اس وقت خاص ہوگئی جب چھلانگ لگانے کے بعد رسی درمیان سے 2 ٹکڑے ہوگئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ خاتون سیدھی دریا میں جاگری۔

22 سالہ ایرن لینگ ورتھی نامی یہ خاتون افریقہ میں تعطیلات منانے کے دوران مہم جوئی کی شائق بنی تھیں۔

دریا میں جاگرنے کے بعد اس خاتون کو لگا کہ انہیں ہر طرف سے تھپڑ لگے ہیں جس کی وجہ اس دریا کا انتہائی تیز بہاؤ تھا۔

خوش قسمتی سے وہاں موجود افراد نے ایرن کو ڈوب جانے سے قبل نکال لیا ورنہ ایڈونچر کا یہ شوق جان لیوا تو ثابت ہی ہوگیا تھا۔

Posted on Jan 13, 2012