نہ ٹوٹنے والا شیشہ

امریکہ کی ایک کمپنی نے کھڑکیوں میں استعمال کے لیے ایک ایسا شیشہ بنایا ہے جو ٹوٹ نہیں سکتا۔ یہ شیشہ سائونڈ پروف بھی ہے۔ جس کی بناء پر کمرے کے اندر کی آواز نہ باہر جاسکے گی اور نہ باہر کی آواز اندر آئے گی۔ یہ شیشہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ قلعی کی ہوئی دو مہین سی چادروں کے درمیان پلاسٹک کی ایک نرم تہہ جمائی گئی ہے۔ یہ شیشہ چوٹ لگنے سے چٹخ تو سکتا ہے لیکن اس کے ٹکڑے فریم سے باہر نہیں گرتے۔ اس شیشے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اسے مکانوں کے اندر دھوپ بھی داخل نہیں ہوتی۔

Posted on Oct 19, 2011