منہ سے تو سویاں سب ہی کھاتے ہیں لیکن روم میں چند منچلے نوجوانوں نے ناک کے ذریعے سویاں کھا کر ایک ریکاڈ قائم کردیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ناک کے ذریعے اس طرح خوردونوش کا رجحان نوجوانوں میں زور پکڑ رہا ہے اور ہوٹلوں والے نوجوانوں کی اس بے وقوفی پر حیران ہیں۔ روم میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک مسٹر بیانکو نے بتایا کہ خدا ایسا منظر نہ دکھائے جب یہ لوگ جن میں عورتیں بھی شامل ہیں ناک کے ذریعے سویاں کھاتے ہیں تو مجھے عجیب سی کراہت محسوس ہوتی ہے لیکن کیا کیا جائے کہ انہیں روکا نہیں جاسکتا البتہ ہم نے ریسٹورنٹ کا ایک کونہ ایسے لوگوں کے لیے مخصوص کردیا ہے جو ناک کے ذریعے سویاں کھاتے ہیں تاکہ دوسرے گاہگ ان کی اس حرکت سے پریشان نہ ہوں۔
Posted on Dec 30, 2010
سماجی رابطہ