کولمبیا تہذیب سے پہلے پورے وسطی امریکہ میں ریاستیں وجود آچکی تھیں، لیکن یہ ریاستیں اس دور کی اہم ایجادات سے یکسر محروم تھیں، یعنی نہ تو انہوں نے پہیہ ایجاد کیا تھا اور نہ ہی وہ باربرداری کے لیے گھوڑوں، بیل جیسے جانوروں کا استعمال جاننے تھے، لیکن اس کے باوجود ریاستوں کے مابین تجارت کا بہترین نظام قائم تھا۔ اس زمانے میں وہ لوگ کوکا کے بیچوں کو کرنسی کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ اس تہذیب میں پہیے کی عدم موجودگی ایک حیرت انگیز بات ہے، کیونکہ پورے وسطی امریکہ میں پہیے کا استعمال معلوم تھا، جس کے شواہد آثار قدیمہ سے ملنے والی مٹی کے کھلونوں کے ذریعے ملتے ہیں۔ یہ کھلونے میکسیکو کے تقریباً دوہزار سال پراے مزارات سے ملے ہیں۔ تاہم وسطی امریکہ کے دوسرے لوگوں کی طرح قدیم مایا تہذیب کے لوگ بھی پہیے کے استعمال سے ناواقف تھے۔ انہوں نے ایک شہر سے دوسرے شہر تک رابطے کے لیے ہموار اور کشادہ سڑکیں بنائی تھیں لیکن آمدورفت کے لیے وہ پہیے کا استعمال نہیں کرتے تھے۔
پہیے کے استعمال سے ناواقف لوگ
Posted on Apr 05, 2012
سماجی رابطہ