بیشتر خواتین خوشبویات کا بے پناہ چھڑکاﺅ پسند کرتی ہیں تاہم یہ بہت زیادہ معطر بدن اگر کسی کے لئے سردرد کا باعث بن جائے تو پھر کیا ہوگا؟
اس کا جواب امریکہ میں اس وقت سامنے آیا جب نیو ہمپشائر نامی پورے قصبے میں پرفیوم کے چھڑکاﺅ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اس سلسلے میں ایک بل بھی شہری کونسل میں پیش کر دیا گیا ہے جس کے تحت دفاتر میں پرفیوم لگا کر آنے پر پابندی ہوگی، کیونکہ بقول بل کے اس سے لوگوں جلدی امراض لاحق ہو جاتے ہیں۔
بات یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی امریکہ میں ایسا ہی ایک اور مضحکہ خیز قانون لوئیسانا میں بھی متعارف کرایا گیا ہے جس میں عوامی مقامات پر پاجامہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اس سے قبل ایک خاتون نے 2008ءمیں پرفیوم کے چھڑکاﺅ سے تنگ آکر ڈیٹوریٹ نامی پورے شہر پر مقدمہ کر دیا تھا کہ اس کے باعث اس کے لئے کام کرنا یہاں تک کہ نہانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
اس مقدمے کے بعد خاتون کو ایک لاکھ ڈالر دیئے گئے اور دفتری ملازمین پر کسی بھی قسم کی خوشبو کے چھڑکاﺅ پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پورے شہر میں پرفیوم لگانے پر پابندی
Posted on Jan 31, 2012
سماجی رابطہ