مغربی ممالک میں پھلوں اور سبزیوں پر ایسے اسٹیکر لگانے ضروری ہوتے ہیں جن میں ان سے متعلق معلومات ہوں، یعنی یہ کہاں سے آیا، اس کی نوعیت کیا ہے، قیمت وغیرہ، پھلوں کی پیکنگ اور ڈسٹربیوٹنگ کا کاروبار کرنے والے کوشاں تھے کہ اس عمل سے جان چھڑائیں، اس مقصد کے لیے پھلوں پر قدرتی روشنی سے لیبل لگانے کے تجربات جاری تھے، اس کے لیے لیزر شعاعیں استعمال کی جارہی تھیں، اب تجربات کامیاب رہے ہیں، پھلوں، سبزیوں پر اس طرح قدرتی لیبل لگائے جانے لگے ہیں کہ ذائقے اور تاثیر میں فرق نہ آئے، قدرتی اسٹیکر والے پھل آپ کے لیے دستیاب ہیں، ان پر جو لیبل لگے ہیں آپ انہیں کھا سکتے ہیں ۔
Posted on Jul 02, 2012
سماجی رابطہ