اٹلی کے معروف تاریخی شہر روم میں آج کل ایک منفرد جنگ چھڑ چکی ہے اور وہ ہے چیونگم سے چھٹکارے کی جنگ۔
جی ہاں یہ صدیوں پرانا شہر آج کل جگہ جگہ چپکی ہوئی چیونگمز کی وجہ سے عجیب مشکل میں پھنسا ہوا ہے۔
شہر کے تاریخی مقامات پر گلی کوچے میں ایک اندازے کے مطابق 55 لاکھ چیونگم کے ٹکڑے چپکے ہوئے ہیں جن سے چھٹکارے کے لئے ان کی صفائی کی جنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں روزانہ 15 ہزار چیونگم کو گلیوں سے صاف کیا جائے گا اور دلچسپ امر یہ ہے کہ ایک چیونگم کو تلف کرنے میں انتظامیہ ایک یورو خرچ ہو جائے گا، یعنی 55 لاکھ چیونگمز کے لئے 55 لاکھ یورو کا کثیر بجٹ درکار ہے۔
اس تخمینے نے انتظامیہ کے ہوش اڑا دیئے ہیں تاہم مرتا کیا نہ کرتا شہر کو سیاحوں میں مقبول رکھنے کے لئے اس کام کا بیڑہ تو اٹھانا ہی پڑا ہے۔
روم میں ایک منفرد جنگ چیونگم صاف کرو
Posted on Dec 28, 2011
سماجی رابطہ