سب سے زیادہ آپریشن کرنے والا

امریکی ریاست سائوتھ ڈیکوٹا کے شہر چسٹر کے رہنے والے چارلس جینس کے 1954ء سے لے کر 1994ء تک کُل 970 آپریشن ہوچکے ہیں۔ ایک جینیاتی نقص کے سبب وہ Basal Cell Naevus Syndrome میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کے چہرے پر رسولیاں نکل آئیں تھیں اور ان سے نجات کے لیے انہیں عمل جراحی سے گزرنا پڑتا تھا۔ ان کے 970 آپریشنوں میں سے زیادہ تر آپریشن روچسٹر، منی سوٹا کے میوکلینک میں میڈیکل جینیٹکس کی پروفیسر ہائمی گورڈن نے کیے تھے۔

Posted on May 25, 2012