سڑک پر بنائی گئی دنیا کی طویل ترین سرنگ

سڑک پر بنی دنیا کی سب سے لمبی سرنگ کا نام لیرڈال(Leardal) ہے اور یہ 15٫2 میل (24٫5 کلومیٹر) طویل ہے۔ ناروے میں 27 نومبر 2000ء کو اس سرنگ کا سرکاری طور پر افتتاح ہوا تھا۔ مختلف پہاڑی سلسلوں کے درمیان کھود کر بنائی گئی انجینئرنگ کا شاہکار یہ سرنگ دارالحکومت اور اسلو کو برگن کی بندرگارہ سے ملاتی ہے جو ناروے کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ لیڑڈال ٹنل 29٫5 فٹ چوڑی اور 21 فٹ اونچی ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ روزانہ تقریباً ایک ہزار کاریں اور ٹرنک سرنگ کے اندر سے 25منٹ کی ڈرائیو کرتے ہوئے گزرتے ہیں۔ اس سرنگ کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے اسے تعمیر کرنے والوں نے ہر 410 فٹ کے فاصلے پرآگ بجھانے کے آلات نصب کیے ہیں اور خصوصی روشنیوں کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیورز چوکنا رہیں۔ علاوہ ازیں سرنگ کے اندر اگر ڈرائیور کو رکنے کی پیش آئے یا ان کی کار خراب ہوجائے تو اس صورتحال سے ٹمٹنے کے لیے متعدد پارکنگ اور مڑنے کی جگہیں بنائی گئی ہیں۔ لیرڈال سرنگ کی تعمیر میں تقریباً 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے ہیں۔

Posted on May 07, 2012