1: ناسا کے سائنس دانوں نے ایسے روبورٹ تیار کیےہیں جو ایک ساتھ مل کر قدرتی ماحول تعمیر کرسکیں گے۔ حال ہی میں کیے جانے والے ایک تجربے میں ایسے دو روبورٹس نے 25 میٹر لمبے کنٹینر اُٹھا کر 50 میٹر سے زیادہ فاصلہ طے کیا۔ مریخ پر انسانوں یا روبورٹس کے کام کرنے کے لیے تعمیرات کے لیے ملٹی روبورٹس کو آپریشن ٹیکنالوجی کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔ مذکورہ روبورٹس اپنے کام کے دوران انسانوں کے ساتھ مل کر تعمیراتی کام کریں گے جبکہ یہ روبورٹس (روور) اپنے طور پر بھی چھوٹی چھوٹی چیزیں اٹھاسکیں گے۔ گوکہ ابھی ربوٹک ورک کریو کا یہ کام ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس سے مستقبل میں خلا میں اسپیس کرافٹ پر مینٹیننس کا کام کرنے والے روبورٹس کی کارکردگی پر اثر پڑے گا اوریہی روبوٹس مریخ پر انسان کے پہنچنے سے پہلے تعمیراتی کام کریں گے۔
سیاروں پر کام کرنے والے روبورٹس
Posted on Dec 17, 2011
سماجی رابطہ