اسکاٹ لینڈ میں ٹرین کا مفت سفر دلچسپ و خوفناک تجربہ

دنیا میں روزانہ بے شمار افراد ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرتے ہیں مگر یورپی ملک اسکاٹ لینڈ میں ایسا کرنے کا تجربہ کسی کے لئے بھی بیک وقت خوفناک اور منفرد ثابت ہوسکتا ہے۔

مفت سفر کرنے کا شوق اچھی یا بری عادت سہی مگر اسکاٹ لینڈ میں یہ عوامی تذلیل کا سبب بن سکتا ہے۔

وہاں سفر کے دوران جیسے ہی کسی شخص کے پاس ٹکٹ نہ ہونے کا ” انکشاف ” ہوتا ہے تو تمام مسافر آف آف چلانے لگتے ہیں ، جس کا مطلب ہے کہ مفت خورے بہت ہوگیا اب ٹرین سے اترجا۔

تاہم کوئی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفر جاری رکھے تو پھر یہ سلسلہ زور آزمائی تک چلا جاتا ہے اور کوئی نہ کوئی طاقت ور مسافر زبردستی مفت خور شخص کو گھسیٹتا ہوا ٹرین سے باہر پھینک دیتا ہے(اب یہ اس کی قسمت ہے کہ ٹرین چل رہی ہو یا رکی ہوئی )۔

دراصل اسکاٹش عوام ٹرین کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور وہ کنڈیکٹر کی مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اسکاٹش بچے اپنے بچپن میں ہی یہ قابل قدر سبق سیکھ لیتے ہیں کہ کبھی بھی مفت سفر کرنے کا سوچنا بھی نہیں۔

Posted on Jan 07, 2012