عوام میں کھیلوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر یورپی ممالک نت نئے کھیل دریافت کرنے میں لگے ہوئےہیں۔ حال ہی میں بیشمار انوکھے کھیل دیکھنے میں آئے ہیں جن میں ہاتھی ریس وغیرہ شامل ہیں، جسے شائقین بے حد محضوظ ہوکر دیکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل کینیا میں شترمرغ ریس کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا، ویسے تو شتر مرغ عموماً جنگلوں یا چڑیا گھر میں دکھائی دیتے ہیں اور ان سے کوئی خاص کام بھی نہیں لیا جاتا لیکن کینیا میں شترمرغ دوڑ کے مقابلے کا ہونا کھیل کی دنیا میں ایک دلچسپ اور حیران کن بات تھی۔ لوگوں نے اپنے پالتوں شترمرغوں پر بیٹھ کر دوڑ کے مقابلے کی تیاریاں شروع کردیں۔ مقابلے کے دن شائقین کی کثیر تعداد مقابلوں کو دیکھنے آئی۔ کینیا کے بعد دوسرے ممالک نے بھی اس کھیل کا انعقاد عمل میں لانا شروع کردیا ہے اور دن بدن ان ممالک میں شترمرغ دوڑ کی مقبولیت ہونے لگی ہے۔ اس کھیل کی ایک خاص اور حیران کن بات یہ ہے کہ آدمی بیٹھنے کے باوجود شترمرغ انتہائی برق رفتاری سے بھاگتا ہے، بلکہ اس کے پروں کو چھیڑنے سے اس کی رفتار میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔
شترمرغ ریس
Posted on Sep 14, 2012
سماجی رابطہ