تین ارب میل سے دور سے دمدار ستارے کی مٹی

2005ء میں امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کا ایک کیسپول تین ارب دور ایک دمدار ستارے کی مٹی لے کر زمین پر پہنچ گیا۔ ناسا ٹی وی کے مطابق چالیس کلوگرام وزنی کیپسول ایک خلائی گاڑی سے علیحدہ ہو کر زمین کی طرف آیا جس نے دو ارب نوے کروڑ میل سفر کیا۔ سٹارڈسٹ نامی اس مشن سے سائنسدانوں کو پہلی بار دمدار ستارے کے نمونوں کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔ سائنسدانوں کے مطابق اس سے ہمارے نظام شمشی کی حقیقت جاننے کے بارے میں بھی مدد ملے گی۔

Posted on May 25, 2012