تیس منزلہ عمارت کی تعمیر صرف پندرہ روز میں

21 ویں صدی کی سپرپاور کون ؟ صاف ظاہر ہے چین معیشت ہو یا سپر کمپیوٹرز کی بات چینی ہر میدان میں آگے ہیں۔

مگر اب تو انھوں نے ایک ایسا انوکھا کام کر دکھایا ہے جو کسی اور ملک کے لئے ناممکن حد تک مشکل ہے۔

جی ہاں چین نے ایک اعزاز اپنے نام کیا ہے اور وہ یہ کہ اس نے کرہ ارض پر کسی عمارت کی تیز رفتار تعمیر، یعنی 30 منزلہ اور ایک لاکھ 83 ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے ہوٹل کو 15 روز یا 360 گھنٹے میں مکمل کر دکھانا۔

یہ کارنامہ چین کے جنوبی شہر چانگشا میں سر انجام دیا گیا اور اس اعزاز کے حصول کے دوران کسی ایک فرد کو معمولی خراش تک نہیں آئی۔

دنیا کی یہ تیز ترین عمارت 9 شدت کے زلزلے کو بھی برداشت کرنے کی اہل ہے۔

اس عمارت کی بنیاد 46 گھنٹے جبکہ اس کا احاطہ 90 گھنٹوں میں تعمیر کیا گیا۔

Posted on Jan 09, 2012