اُمید کے سہارے

بخارسٹ میں کافی عرصہ پہلے ایک زبردست زلزلہ آیا۔ پورے آٹھ دن کے بعد ایک جگہ سے جب ملبہ اٹھایا گیا تو وہاں سے ایک بڑھیا زندہ نکلی۔ طبی امداد کے بعد اس نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے میں ایک کمرے میں بند ہوگئی تھی۔ خوش قسمتی سے میرے کمرے میں ریڈیو بھی تھا جس کے ذریعے مجھے پتہ چلتا رہا کہ اب ملبہ ہٹانے والی ٹیمیں کس جگہ ہیں اور میں اسی اُمید پر زندہ رہی کہ ٹیم اس جگہ پر بھی پہنچنے والی ہے۔

Posted on Oct 31, 2011