ایک 55 سالہ مفلوج خاتون نے پلکوں کے اشاروں سے 280 صفحات پر مشتمل ایک کتاب مکمل کرلی ہے۔ حنایا باٹامی خاتون آٹھ سال پہلے ایک بیماری سے بالکل مفلوج ہوگئی تھی، اُسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس نے آنکھوں کے اشاروں سے کتاب لکھنی شروع کی۔ ایک مشین خاص طور پر اس مقصد کے لیے تیار کی گئی تھی۔ اس مشین پر حروف آتے ہیں اور ایک سرخ رنگ کی لائن اس کی پلک سے کام کرتی ہے۔ جب حرف پر سرخ رنگ کی لکیر آٓتی ہے تو وہ اپنی آنکھ کی پلک جھپک کر اسی حرف کا استعمال کرتی ہے اور وہ حرف کمپیوٹر میں نقش ہوجاتا ہے۔ یہ کتاب اس نے دوسال کے عرصہ میں مکمل کی۔
Posted on Dec 15, 2011
سماجی رابطہ