وزن اٹھا کر بھاگنے والے ہرن

کاریبو جنوبی امریکہ کی رینڈیر ہرن کا نام ہے جو کہ ہرنوں کے خاندان کی بہت اچھی نسل ہے۔ اس ہرن کا تعلق آرکٹک کی وادی سے ہے جہاں سردیوں میں برف ہی برف نظر آتی ہے اور کائی کے سبزے کا فرش بچھ جاتا ہے۔ گرمیوں میں وہاں گھاس کے ننھے ننھے پودے اُگتے ہیں۔ یہاں کے برفانی علاقے میں ہرن آرام سے چل سکتے ہیں کیونکہ ان کے پیروں میں کھر ہوتے ہیں جو کہ برف کی ٹھنڈک کو محسوس نہیں کرسکتے۔ وادی لاپ میں رہنے والے خانہ بدوش رینڈیر ہرنوں کے ریوڑ اپنے ساتھ رکھتے ہیں تاکہ انہیں دودھ اور گوشت کی صورت میں غذا مل سکے اور یہ ہرن ڈھیر سارا وزن لاد کر چابک دستی سے چلنے میں ماہر ہوتے ہیں۔

Posted on Jun 02, 2012