وہ بہت زیادہ کھاتا ہے

ایڈی کوئی نیڈلس مشی گن امریکہ کا رہنے والا ہے اس کا قد چھ فٹ اور وزن دو سو دس پونڈ ہے وہ اس قدر خوراک کھاتا ہے کہ اس کے مقابلے میں کوئی نہیں کھا سکتا حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ ایک وقت میں اتنا گوشت کھا جاتا ہے جو پانچ افراد کے ایک خاندان کے لیے پورے ہفتے کے لیے کافی ہوتا ہے ایک مرتبہ وہ ایک ریسٹورنٹ کا سارا کھانا کھا گیا ایک ہی وقت میں پندرہ مرغ کھا لینا اس کے لیے کوئی بڑی بات نہیں یہ بالکل ایسا ہے جیسے کوئی شخص چائے کی پیالی پی لے۔ ایک مرتبہ وہ ساٹھ پونڈ گوشت کھا گیا اور ایک دفعہ اس نے آدھ گھنٹہ کے اندر اندر چوبیس پونڈ پنیر کھا لیا اور ایک دن میں تین سو کچے انڈے کھالیے۔

Posted on Apr 16, 2011