اسپین کے شہر قرطبہ میں ایک شادی شدہ عورت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوگئی ہے اور اس نے جنت کی سیر بھی کی ہے اور ملک عدم کو سدھارنے والے اپنے عزیزوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ کینیڈا کے ایک ہفت روزہ کی رپورٹ کے مطابق ایناڈینل اپنے سات سالہ بیٹے کے ہمراہ اسپین میں چھٹیاں گزارنے آئی ہوئی تھی۔ وہ قرطبہ میں اپنے بیٹے کے ہمراہ سڑک پار کررہی تھی کہ اُسے ایک تیزرفتار کار اپنے بیٹے کی طرف آتی دکھائی دی۔ اس نے بجلی کی سی تیز کے ساتھ لپک کر اپنے بیٹے کو وہاں سے ہٹالیا۔ صدمے سے اسے دل کا دورہ پڑا، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ اس کی تدفین کی تیاریاں ہورہی تھیں کہ ایک نرس اس کے کمرے میں داخل ہوئی اور یہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوگئی کہ اینا دوبارہ زندہ ہوگئی ہے۔ مردہ خاتون کے دوبارہ زندہ ہونے کی خبرسن کر ڈاکٹرز بھاگے بھاگے اس کے پاس پہنچے۔ خاتوں نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ واقعی مرچکی تھی۔ مرنے کے بعد اس نے ایسا محسوس کیا کہ جیسے وہ اپنے جسم کو خود سے علیحدہ کرکے ایک لمبی سرنگ میں داخل ہورہی ہے۔ اسے یہ سرنگ ایسی جگہ محسوس ہوئی جہاں ہرطرف امن و سکون اور خوبصورتی تھی۔ وہ سرنگ کے دوسرے کنارے پر نظرآنے والی روشنی کی طرف پرواز کررہی تھی۔ جب وہاں پہنچی تو اسے یوں لگا کہ وہاں سے کوئی دکھ اور تکلیف نہیں پہنچاسکتا۔ اس کے فوراً بعد اس کی ماں اس کے پہلو میں آکر بیٹھی جو عرصہ ہوا فوت ہوچکی تھی۔ اس نے بیٹی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھام لیا اور کہا کہ بیٹی اس وقت تم جنت میں ہو لیکن تم یہاں نہیں رہ سکتیں، تمہارا بیٹا گھر میں تمہارا انتظار کررہا ہے۔ اینا نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ جنت میں ہرشخص خوش نظر آرہا تھا۔
وہ مر کر زندہ ہوگئی
Posted on Oct 20, 2011
سماجی رابطہ