اگست 1974ء میں یروشلم کے میڈیکل کے ایک طالب علم نے ایک دن ایک مردہ انسان کا مغز کھا کر پچاس پونڈ کی شرط جیت لی لیکن اس نے میڈیکل فیکیلٹی کے حکام کو پریشان کرکے رکھ دیا۔ فیکیلٹی حکام نے اسے دو سال کے لیے یونیورسٹی سے باہر نکال دیا ۔ اس واقعہ پر عوام میں شدید اضطراب اور بےچینی پیدا ہوگئی کیونکہ ان کے خیال میں یہ سزا مذکورہ طالب علم کے لیے انتہائی نرم تھی۔ واقعات کے مطابق فیکلٹی کے پانچ طالب علم انسانی لاشوں پر تجربات کررہے تھے، اس دوران انہوں نے میز پر ایک انسانی دماغ نکال کر رکھا۔ ایک طالب علم نے مذاق کے طور پر اپنے ساتھی طالب علم سٹ گاڈمن سے کہا کہ اگر وہ یہ مغز کھالے تو وہ اسے پچاس پونڈ دے گا۔ اس پرگاڈ من نے مغز کو فوراً اٹھایا اور جلدی سے کھا کر پچاس پونڈ جیت لیے۔
Posted on Oct 31, 2011
سماجی رابطہ