زرافہ عورتیں

انسان جب فطرت سے انحراف کرتا ہے تو فطرت انسان سے ضرور انتقام لیتی ہے۔ عورتوں میں میک اپ کرنے اور خوبصورت دکھائی دینے کے لیے مختلف طریقے اپنانے کا سلسلہ مدتوں سے جاری ہے اور ہر ملک اور معاشرے میں یہ طریقے قدرے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ برما میں ایک ایسا قبیلہ آباد ہے جہاں کی عورتیں اپنی گردن لمبی کرنے کے لیے سپرنک کا استعمال کرتی ہیں۔ رنگ نما یہ سپرنگ پیدا ہوتے ہی بچیوں کے گلے میں ڈال دئیے جاتے ہیں کیونکہ یہاں پر عورتوں کی لمبی گردن خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ ان اسپرنگوں کے مسلسل استعمال سے عورتوں کی گردنیں کم و بیش ایک فٹ لمبی ہوتی ہیں اور انہیں زرافہ عورتیں بھی کہتے ہیں۔ یہ غیر فطری رجحان ان لوگوں کے لیے وبال بن چکا ہے کیونکہ گردن غیرضروری طور پر لمبی ہونے کے باعث ان کے پٹھے بھی ختم ہوچکے ہیں اور اب سپرنگوں کے اوپر ان کی گردنیں سر کا بوجھ نہیں سنبھال سکتیں۔ یہاں جو عورتیں سپرنگ پہننا چھوڑ دیتی ہیں مرد انہیں پسند نہیں کرتے اور گھر سے نکالنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

Posted on Oct 20, 2011