شہروں کی معلومات 
26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:17

پانامہ

پانامہ سنٹرل امریکہ میں ایک تنگ پٹی پر واقع ہے جو شمالی امریکا اور جنوبی امریکہ کو آپس میں ملاتی ہے۔ علاوہ ازیں دو براعظموں کے درمیان ہونے کی وجہ سے دو سمندروں کو الگ بھی کرتا ہے۔ جزیروں اور خلیجوں سے گھر ا ہوا یہ علاقہ بہت زیادہ بارشوں کی وجہ سے جنگلات سے بھرا ہوا ہے۔
پانامہ سٹی صوبہ پانامہ کا دارالحکومت ہے اور اس صوبے کا سب سے بڑا شہر بھی ہے۔ پانامہ صوبے کے مرکز میں بحرالکاہل کی حد سے نزدیک پانامہ نہر واقع ہے۔ یہ شہر سولہویں صدی میں دریافت ہوا۔ بحرالکاہل اور بحراوقیانوس کے درمیان لوگوں کی نقل و حرکت اور تجارت کا بڑا اہم مرکز ہے اور اپنی معیشت کے لیے بھی یہ شہر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس شہر کی آب و ہوا جنوری سے اپریل تک خشک اور مئی سے دسمبر تک بارشوں کی لپیٹ میں رہتی ہے۔ روزانہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30°c اور اوسط درجہ حرارت کم از کم23°c تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ ایک بڑا اور بہت خوبصورت جدید سہولتوں سے آراستہ شہر ہے جس کی وجہ سے دوسرے ممالک سے لوگ، سیاح اور بزنس میں اس شہر میں آنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس شہر میں تقریباً ایک ملین لوگ آباد ہیں اور شہر کے زیادہ گھر Mestizoکے ہیں، یہ آبائی امریکن اور یورپین لوگوں پرOf Mixed Native and European Background یاMulatto پرمشتمل ہے۔ باقی یورپین اورCaribbean کالے جو انیسویں اور بیسوی صدی میں اس شہر میں شفٹ ہوئے، یعنیJews, Roman Catholic اور دیگر کئی مذاہب کے لوگ یہاں آباد ہیں۔
پانامہ کے مغرب میںBalboa بندرگاہ ہے جہاں سے بحرالکاہل PanamaCanalمیں داخل ہوتی ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
اوکسفرڈلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.