شہروں کی معلومات 
26 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:17

پانامہ

پانامہ جنوب مغرب سے شمال مشرق تک ساحلی علاقے کے ساتھ ساتھ پھیلا ہوا ہے اور106سیکئر کلومیٹر کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ مضافاتی علاقہ سمیت678 سیکئر کلومیٹر اس کی دسترس میںہے۔ نئی آبادیوں اور کھنڈرات سمیت جدید بلند و بالا عمارتیں، آفس، پُرآسائش گھر، کوارٹر اور پرانے محلہ جات اس شہر کے تمدنی اور ثقافتی ڈھانچے اور معاشی تقسیم کو ہمارے سامنے لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
Casco Viejoشہر کا قدیمی علاقہ ہے یعنی(Old City) جسے ہسپانیہ کے باشندوں نے (spaniards)،1670 کی دہائی میں تعمیر کیا تھا اور اس کے اردگرد ایک دیوار بنادی گئی تھی جو اس شہر کو سمندری ڈاکوؤں سے محفوظ رکھنے کا کام کرتی تھی۔
ہسپانوی باشندوں کی کئی ایک قلعہ بندیاں مورچہ بندیاں اب بھی دیکھی جاسکتی ہیں جن میںLas Bovedas (The Vaults)بھی شامل ہے جو سمندری پناہ گاہ ہے۔
کیتھولک کیتھڈرل جو1673ء میں شروع ہوا، صدارتی محل جہاں ملک کا صدر رہائش پذیر ہوتا ہے اور نیشنل تھیئٹر قابل ذکر مقامات ہیں۔
انیسویں صدی میں کیکسو ویجو اولڈ سٹی سے باہر کم آمدنی والے لوگوں نے اپنی بستیاں بسانی شروع کردیں اور امراء نے اس مقام سے ایک میل شمال کی طرف بیلاوستا کو رونق بخشی، سرکاری کوارٹر اور سرکاری رہائش گاہیں غریب لوگوں کے لیے چھتیس مہیا کرتی ہیں جب کہ امیر لوگ اپنی مکم آسائشی زندگیاں اپنی مرضی کے مطابق گزارنے کے لیے بہتر سے بہتر مقامات کو انتخاب کرلیتے ہیں۔
پانامہ کینال زون کا علاقہ1903 سے1979 تک یونائیٹڈاسٹیٹس کے زیر انتظام رہا بعد میں اسے خود مختاری دے دی گئی۔
سویرانیہ نیشنل پارک جس میں مختلف قسم کے جانور اور پودے موجود ہیں انتہائی دلکش ہے۔
پانامہ یونیورسٹی کا قیام1935ءمیں عمل میں آیا۔ پانامہ کی پہلی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سانتا ماریا لاینیگوا،1965 میں شروع ہوئیں۔
یونیورسٹی آف سانتا ماریااینیگوا ایک کیتھلک انسٹیٹیوشن ہے ، اس کے علاوہ وہاں درجنوں چھوٹے کالجز اور پرائیوٹ تعلیمی ادارے اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
پانامہلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.