شہروں کی معلومات 
26 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:49

سیؤل

سیؤل جسے کورین زبان میں (Sðul) لکھا جاتا ہے جس کا مطلب کورین زبان میں کیپیٹل سٹی ہے، جنوبی کوریا یعنی جمہوریہ کوریا کا دارالحکومت ہے۔

سیؤل، ملک کے شمال مغربی حصے میں Han River کے کنارے واقع ہے۔ سیؤل، Yellow Sea Port جو Incheon میں ہے اسے 31 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور تقریباً شمالی کوریا سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

سیؤل جنوبی کوریا کا تجارتی، ثقافتی، انتظامی اور ملکی مصنوعات تیار کرنے والا سب سے بڑا شہر ہے۔
1911ء میں اسے Kyeongseong کہا جاتا تھا۔ اصل میں اسے Hanseong کے نام سے جانا جاتا تھا۔

1945ء سے اسے سرکاری طور پر سیؤل کا نام دیا گیا۔ اُس وقت کوریا ایک ملک تھا اور جاپانیوں کے 35 سالہ تسلط سے آزاد ہوا تھا۔

سیؤل کی آب و ہوا براعظموں سے متعلق ہے اور یہاں چار بڑے موسم آتے ہیں۔ موسم گرما گرم اور مرطوب ہوتا ہے اور موسم سرما نسبتاً خشک اور سرد ہوتا ہے۔ جنوری کے مہینے کا اوسط درجہ حرارت 1°C ہوتا ہے اور جولائی کے مہینے کا درجہ حرارت 29°C ہوتا ہے۔

سیؤل میں اوسطاً سالانہ بارش 1,370mm ہوتی ہے جس میں سے 70 فیصد عموماً ستمبر اور جولائی کے درمیانی حصہ میں ہوتی ہے۔

سیؤل کا رقبہ 605ء مربع کلومیٹر (234 مربع میل ہے) جو مشرق سے مغرب کی طرف 37کلومیٹر (23میل) اور شمال سے جنوب کی طرف 30 کلومیٹر (19میل) تک پھیلا ہوا ہے۔یہ شہر پہاڑوں میں گِھرا ہوا ہے جن میں سب سے بڑا پہاڑ Pukhan-San Mountain ہے جو کہ سطح سمندر سے 836 میٹر یا 2743 فٹ بلند ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
سکوپجیلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.