26 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:53
سیؤل
سیؤل کے ارگرد قلعہ بندی کی گئی جس میں چار بڑے دروازے اور چار چھوٹے دروازے بنائےگئے۔ یہاں نامسن پارک میں ایک ” بیل ٹاور“ ہے جس کے ساتھ ایک بڑی کانسی کی گھنٹی لگی ہوئی ہے۔
سیؤل کے درمیان سے ایک Han River گزرتا ہے جو مشرق سے مغرب کی سمت میں Yellow Sea کی طرف بہتا ہے۔
یہ شہر نظم و نسق کے لحاظ سے 20 سے زیادہ (Wards) پر مشتمل ہے جنہیں مزید 526 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
کاروباری اور تجارتی مراکز شہر کے نچلے قصبے میں واقع ہیں اور Han River کے جنوبی علاقہ میں ان کی تعداد زیادہ ہے۔ شہر کے مغربی حصے، خاص طور پر Yangdun Po کے خطے میں فیکٹریاں بڑی تعداد میں ہیں۔ غریب غرباءکی رہائش گاہیں زیادہ تر شہر کے مشرقی حصے میں ہیں۔ شہر کا شمالی حصہ پہاڑی علاقہ ہے۔ یہاں بہت سے پارک ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں صدر کا محل ہے جو (Blue House) کے نام سے مشہور ہے۔ اس شہر سے باہر دو بڑے بازار ہیں جو جنوبی اور مشرقی دروازے کے نزدیک واقع ہیں۔
Myongdong کو بعض اوقات گنزل آف سیؤل بھی کہا جاتا تھا جو سیؤل کے نشیبی علاقہ میں خواتین کے لیے خریداری کا اہم مرکز ہے اور ساؤتھ کوریا کا سب سے بڑا رومن کیتھولک کیتھڈرل کا علاقہ بھی اس وجہ سے مشہور ہے۔
1960ء سے 1990ءکے درمیانی عرصے میں Han River کے جنوبی علاقہ میں بھی درمیانے اور اعلیٰ طبقے کے لوگوں کے لیے شاپنگ مالز بنائے گئے ہیں۔
Independance Arch فنِ تعمیر کی یادگاروں میں سے ایک ہے جو 1896ءمیں اس شہر کے پرانے مغربی دروازے (Waste Gate) کے قریب تعمیر کیا گیا۔
Admiral Yi Sunsin کا ایک بُت Sejongno کے مرکز میں واقع جزیرے پر کھڑا ہے جو اس شہر کے نشیبی قصبے کی ایک بڑی گزرگاہ ہے۔ Admiral Yi Sunsin نے 1592ء سے 1597ءکے عرصے میں جاپانیوں کے خلاف کوریا کا دفاع کیا تھا۔