شہروں کی معلومات 
26 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:7

سنگاپور

سنگاپور ایک چھوٹا سا شہر نما ملک ہے۔ یہ ایک چھوٹے سے جزیرے پر مشتمل ملک ہے۔ سنگاپور نے فیڈریشن آف ملائیشیا کو 1963ء میں جوائن کیا لیکن پھر 9 اگست1965ء کو علیحدہ ریاست کے طور پر سامنے آیا۔

سنگاپور کے بزرگوں کے مطابق اس جزیرے کو ایک شہزادہ جو Sriuijays کی ریاست سے آیا تھا ، نے دریافت کیا اور اس کا نام ”سنگاپور“ رکھا۔

جنوب مشرقی ایشیا میں سنگاپور دنیا کی بڑی ترین اور مصروف ترین بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔ اس کا کل رقبہ 36 سکئیر میل ہے۔ یہ ایشیا کی بڑی درآمدگاہ ہے۔
یہاں سے ربڑ، تیل، لکڑی، مشینری، کپڑا اور چاول دوسرے ملکوں کو بھجوائے جاتے ہیں۔

سنگاپور کی اہم عمارتوں میں وکٹوریہ تھیٹر، Reffles Hotel سٹی ہال، ہائی کورٹ، سری مریا من مندر اور سنگاپور پولی ٹیکنیکل اہم ہیں۔ یہاں کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ Chaugi، 1981ءمیں تعمیر کیا گیا۔

سنگاپور میں تعلیم حاصل کرنا لازمی نہیں ہے۔ چھ سال تک ابتدائی تعلیم مفت قرار دی گئی ہے۔ بہت سی یونیورسٹیز بھی موجود ہیں مثلاً Nanyaug یونیورسٹی، جو 1981ء میں وجود پذیر ہوئی اور (1980) یونیورسٹی آف سنگاپور جو 1980ء سے موجود ہے مشہور ہیں۔

یہاں پر بہت سے پارک اور گولف کورٹس بھی موجود ہیں۔ یہاں کے مشہور پارکوں میں Amusement پارک اور Jurong Bird پارک مشہور ہیں جن کا کل رقبہ 46سکئیر میل ہے۔

سنگاپور ایک گنجان آباد ملک ہے۔ اس جزیرے کے جنوبی حصے میں کاروباری اور تجارتی مراکز ہیں اور ملک کے زیادہ تر لوگ اس حصے میں آباد ہیں۔ تقریباً تین چوتھائی لوگ چینی ہیں لیکن یہاں کی اقلیتوں میں ملائی اور انڈین اہم ہیں۔ یہاں کے لوگوں کا معیار زندگی دنیا میں بلند ترین ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
سورابایالندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.