شہروں کی معلومات 
26 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:9

سنگاپور

سنگاپور کاجزیرہ شمال سے جنوب کی طرف 22 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے جب کہ مشرق سے مغرب کی طرف 50 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔
چونکہ سنگاپور خطِ استوا کے بالکل شمال میں واقع ہے۔ اس لیے یہاں کی آب و ہوا پورے سال ایک جیسی رہتی ہے۔ یہاں کا اوسطاً درجہ حرارت 27°C ہے۔ اور اوسطاً سالانہ بارش 2,400 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ نومبر اور جنوری کے مہینے میں بارش بہت زیادہ ہوتی ہے۔
سنگاپور کے تقریباً آدھے سے زیادہ جزیرے پر کارخانے اور رہائش گاہیں بنائی گئی ہیں اور رزعی علاقہ بہت کم ہے جب کہ اس کا پہاڑی علاقہ قدرتی جنگل پر مشتمل ہے جہاں چوہے، ہرن، لومڑیاں اور چھپکلیاں پائی جاتی ہیں۔
اس ملک میں پانی کی کمی ہے اور پانی کی یہ کمی ملائیشیا سے حاصل کرکے دور کی جاتی ہے۔
یہاں مغربی لباس عام ہے۔ چینی ، انڈین اور ملائی کے انداز سے کھانے یہاں کھائے جاتے ہیں۔
ایمپر پیلس، 1806ء میں سنگاپور میں ایک کورٹ ہاؤس کے طور پر تعمیر کیا گیا ۔ اب یہاں بہت سی دُکانیں، ریستوران اور ایک آرٹ گیلری ہے۔ یہاں کے زیادہ تر لوگ بینکاری اور صنعتوں سے وابستہ ہیں اور بہت ہی کم لوگ زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔
سنگاپور جنوب مشرقی ایشیاءمیں ملائیشیا کے دوسرے نمبر پر سیاحوں کے لیے اہم ترین مقام ہے۔

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
سنگاپورلندن
متن لکھیں اور تلاش کریں
  • مقبول ترین
© sweb 2012 - All rights reserved.