18 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:15
ٹوکیو
ٹوکیومختلف 23 اسپیشل وارڈوں پر مشتمل ہے۔ جس میں 26 شہر سات ٹاؤنز اور آٹھ دیہات شامل ہیں۔ ٹوکیو کی شہری حدود کا رقبہ 620SqKmہے جو تقریباً 240Sqمیل بنتا ہے۔
Tamaڈسٹرک ٹوکیو کے نواح میں ایک خوبصورت اور بڑا علاقہ ہے جو ٹوکیوں کے مغربی حصے میں پہاڑوں کو کھود کر بنایا گیا ہے اور جزیروں کے دو چھوٹے چھوٹے سلسلے بھی ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں
1 lzu Island جاپانی زبان میں (Lzo-Shichito) کہا جاتا ہے۔
2 Bonin Islandsجسے جاپانی زبان میں (Ogasawara-Gunto) کہا جاتا ہے، یہ بحرالکاہل کے جنوب میں واقع ہے۔
ٹوکیو کا دل امپریل پیلس ہے جو جاپان کے شاہی خاندان کی سرکاری رہائش گاہ کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ محل کے مشرقی حصے سے ملحقہ مارونوچی ضلع ہے جہاں زندگی انتہائی رنگین اور دلکش ہے اور یہ جاپانیوں کے کاروباری مصروفیات کا منبع ہے۔ امپیریل پیلس کے شمال مشرق میںKanda District بہت سی یونیورسٹیوں کی وجہ سے قابل ذکر ہے۔ کتابوں کے بڑے بڑے اسٹور اور پبلشرز کا گڑھ ہے۔ ٹوکیو کے پارک اگر چہ بڑے نہیں جیسے کہ امریکن اور یورپین ملکوں کے پارک ہیں مگر پھر بھی قابل دید اور خوبصورت ہیں۔
ٹوکیو کا نیشنل میوزیم Ueno Park میں سے Ueno Park میوزیم ہے۔ اس باغ میں جانور بھی رکھے گئے ہیں۔ جو لوگوں کی دلچسپی کا باعث ہیں۔ اور دو بڑے آرٹ اور سائنس میوزیم بھی موجود ہیں۔ جو امپیریل پیلس کے بالکل قریب ہیں۔
روایتی Kabuki سے لے کر جدید ڈرامے اور ڈانس، مقامی موسیقی اور مغربی تہذیبی پیروکاروں کے لیے تھیئٹر اور کلب ہمہ وقت سرگرم عمل نظر آتے ہیں۔ ٹوکیو نہ صرف ٹرانسپوٹیشن کا مرکز ہے بلکہ ٹریفک کا سنٹر بھی ہے اور خاص طور پر بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے نیٹ ورک اور ہائی ویز کا نظام اپنی مثال آپ ہے۔ٹوکیو تمام جاپان کی تیز ترین ریل روڈ کا ٹرمینل بھی ہے جاپان کی تیز ترین ریل Shinkansen جسے مغربی جاپان کی بُلٹ ٹرین بھی کہا جاتا ہے اس کا اختتامیہ اسٹیشن بھی ٹوکیو ہی ہے۔ کئی ایک پرائیوٹالیکٹرک ریلوئے لائن بھی ٹوکیو میں موجود ہیں گورنمنٹ کو اپنی سروس مہیا کرتی ہیں۔