18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
نیت کے مسائل
اعمال کے اجر و ثواب کا دارومدار نیت پر ہے۔
”حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا”اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ہر شخص کو اس کی نیت کے مطابق بدلہ ملے گا جس نے دنیا حاصل کرنے کے لیے ہجرت کی اسے صرف دنیا ہی ملے گی( اور ہجرت کا ثواب نہیں ملے گا) اور جس نے کسی عورت سے نکاح کے لیے ہجرت کی اسے بس عورت ہی ملے گی(اور ہجرت کا ثواب نہیں ملے گا۔“
اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
مختصر صحیح بخاری، للزبیدی، رقم الحدیث1