18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
قضا روزوں کے مسائل
”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما فرماتی ہیں”روزوں کے بارے میں پہلے یہ آیت نازل ہوئی کہ قضا روزے(رمضان کے علاوہ) دوسرے دنوں میں مسلسل رکھے جائیں، لیکن بعد میں مسلسل رروزے رکھنے کا حکم ختم ہوگیا۔“
اسے دار قطنی نے روایت کیا ہے۔
نیل الاوطار، کتاب الصیام، باب قضاءرمضان متتابعا و متفرقا
”حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں(قضا روزے رکھنے میں)الگ الگ روزے رکھے جائیں تو کوئی حرج نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔”دوسرے دنوں میں تعداد پوری کی جائے۔“
اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
کتاب الصوم، باب متی یقضی قضاءرمضان