18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
روزے کی فضیلت
”حضرت عمر بن مرة جھنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا”یارسول اللہﷺ اگر میں گواہی دوں کہ اللہ کے سوا کوئی اِلہ نہیں، آپ اللہ کے رسول ہیں، پانچوں نمازیں پڑھوں، رکوة ادا کروں اور رمضان میں صیام اور قیام کروں، تو میرا شمار کن لوگوں میں سے ہوگا؟“
آپﷺ نے ارشاد فرمایا”صدیقین اور شہداء میں سے۔“
اسے بزار اور ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔
صحیح الترغیب والترھیب، للالبانی، الجزءالاول، رقم الحدیث993