18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
وہ امور جو روزے کی حالت میں جائز نہیں
”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرمﷺ نے فرمایا”جو شخص(روزہ رکھ کر) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کوئی حاجت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے۔“
اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
مختصر صحیح بخاری، للزبیدی، رقم الحدیث925
”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرمﷺ نے فرمایا”روزہ ڈھال ہے۔ لہٰذاس جب کوئی روزہ رکھے تو فحش باتیں نہ کرے۔بیہودہ پن نہ دکھائے اگر کوئی دوسرا شخص روزہ دار سے گالی گلوچ کرے یا جھگڑے تو روزہ دار کہہ دے(بھائی) میں روزے سے ہوں۔“(تمہاری باتوں کا جواب نہیں دوں گا۔“)
اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
کتاب الصوم، باب ھل یقول انی صائم اذا شتم