18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
وہ امور جو روزے کی حالت میں جائز نہیں
” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا”روزہ کھانے پینے سے رکنے کا نام نہیں بلکہ بیہود اور فحش کاموں سے رکنے کا نام ہے، لہٰذا اگر روزہ دار سے کوئی گالی گلوچ کرے یا جہالت سے پیش آئے تو اسے کہہ دینا چاہئے میں روزے سے ہوں۔“(یعنی تمہاری بات کا جواب نہیںد وں گا۔)“
اسے ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔
ابن خزیمہ للدکتور محمد مصطفی الاعظمی، الجزءالثالث رقم الحدیث1996
”حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرمﷺ سے روایت کرتے ہیں”روزے کی حالت میں کسی کو گالی نہ دو اگر کوئی دوسرا گالی دے،تو اسے کہہ دومیں روزے سے ہوں، اگر کھڑے ہو تو بیٹھ جاؤ۔“
اسے ابن خزیمہ نے روایت کیا ہے۔
ابن خزیمہ للدکتور محمد مصطفی الاعظمی، الجزءالثالث رقم الحدیث1994