تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:18

واشنگٹن کا میئر احتجاجی مظاہرے میں شرکت پر گرفتار

اے آر وائی - واشنگٹن :امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے میئر ونسنٹ گرے کو ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت پر گرفتار کرلیاگیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ امریکی حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بجٹ تجاویز پر طے پانے والے معاہدے کے خلاف تھا۔



امریکی ٹی وی چینل این بی سی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاہدے کی بعض مشقوں پر احتجاج کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب تھی جن میں سے واشنگٹن کے میئر سمیت کل 41 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کے مطابق مرکزی حکومت نے وفاقی دارالحکومت کے مالی معاملات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا اور اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ وفاقی شہر کے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے مکینوں سے ٹیکس کی مد میں وصول کی گئی رقم اس علاقے میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر خرچ نہیں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.