تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:19

لیبیا کے مسئلہ کا سیاسی حل ضروری ہے، سربراہ نیٹو

اے آر وائی - برسلز : نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسین نے کہا ہے کہ لیبیا کے مسئلہ کا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہئے تاہم جب تک عام شہریوں کو خطرات لاحق ہیں، سرکاری فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رکھیں گے۔



انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کی جانب سے امن منصوبے کی طرز پر لیبیا کے سیاسی بحران کا کوئی حل ہی بہتر حکمت عملی ہے تاہم ملک کو دہشت گردوں کی جنت ہرگز نہیں بننے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبیا میں ہوائی حملے عام شہریوں کے تحفظ کیلئے ہیں اور ہمارا ایک ہی مؤقف کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کا نفاذ کس طرح ممکن بنایا جائے۔ راسموسین نے کہا کہ کوئی بھی جنگ بندی کا معاہدہ قابل اعتماد ہونا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.