12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:21
لیبیا:فضائی حملوں پر4ملین ڈالر روزانہ خرچ ہو رہے ہیں،امریکا
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ لیبیا میں فضائی حملوں پر اب تک 608 ملین ڈالر خرچ کرچکے ہیں۔ محکمہ دفاع کے ایک افسر کے مطابق اخراجات کے یہ اعدادوشمار 19 مارچ سے4 اپریل تک کئے گئے ہوائی حملوں کے ہیں۔
امریکی ائیرفورس کے ایک اہلکار نے بھی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ لیبیا میں ہوائی حملوں پر یومیہ 4 ملین ڈالر سے زائد رقم خرچ ہورہی ہے۔ یاد رہے کہ لیبیا پر فضائی حملوں سے قبل امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نے اندازہ لگایا تھا کہ ماہانہ اخراجات40 ملین ڈالر تک محدود ہیں۔