تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک علیل ہوگئے

اے آر وائی - قاہرہ: مصر کے سابق صدر حسنی مبارک علیل ہوگئے۔ انہیں منگل کو بحیرہ اسود کے تفریحی علاقے مشرم الشیک کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ یہ بات مصر کے سیکیورٹی و صحت کے حکام نے میڈیا کو بتائی۔



اقتدار کے آخری ایام میں سابق صدر حسنی مبارک کئی بیماریوں میں مبتلا تھے اور جرمنی میں لبلبے کا آپریشن بھی کیا تھا۔ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر علاج معالجے کی غرض سے منگل کو ہسپتال داخل کردیئے گے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔82 سالہ سابق صدر حسنی مبارک گیارہ فروری کو عوامی تحریک کے نتیجے میں اقتدار سے محروم کردیئے گئے۔



مستعفی ہونے کے بعد اب تک شرم الشیخ میں رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ روز علالت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کردیئے گئے لیکن بیماری کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.