1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4
انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کاجلدفیصلہ کروں گا،روسی صدر
اے آر وائی - ماسکو: روس کے صدر دمتری میدودف مارچ 2012ء کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے یا نہ لینے کے بارے میں جلد فیصلہ کریں گے۔ چائنہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر دمتری میدودف نے کہا کہ وہ بہت جلد دوبارہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کے بارے میں اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں رہنا پسند نہیں کرتا۔ ایک سوال کے جواب میں روس کے صدر نے کہا کہ مجھے اقتدار سے چمٹے رہنے کا کوئی شوق نہیں۔ ہم تبدیلی چاہتے ہیں صدارتی انتخابات کے انعقاد میں ایک سال کا عرصہ رہ گیا ہے۔ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں بہت جلد واضح فیصلہ کروں گا۔ روس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ وزیراعظم ولادیمر پوٹن اگلی6 سالہ مدت کیلئے صدارتی عہدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔