تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28

ڈھاکا : کشتی ڈوبنے سے 3 ہلاک، درجنوں لاپتہ

اے آر وائی - ڈھاکا : بنگلادیش کے میگھنا دریا میں ایک سو مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی، امدادی کارکنوں نے تین لاشیں نکال لی ہیں جبکہ درجنوں مسافرلاپتہ ہیں۔



بنگلادیش پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ مشرق میں واقع دریا میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری کشتی تباہ شدہ کشتی کے ملبے سے ٹکراگئی۔ مقامی پولیس کے سربراہ جمیل احمد کے مطابق امدادی کارکنوں نے تین افراد کی لاشیں نکالی ہیں۔ کچھ مسافر تیر کر کنارے پر واپس پہنچ گئے جبکہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں۔ اور ان کی تلاش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.