تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28

مہلک ہھتیاروں کے عدم پھیلاؤ معاہدے میں 10 برس کی توسیع

اے آر وائی - نیو یارک : سلامتی کونسل نےمہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ پر پابندی میں مزید دس برس کی توسیع کی قرارداد منظور کرلی،امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں زور دیاہے کہ اقوام متحدہ سے باہر مہلک ہتھیاروں کے متعلق معاہدہ کیا جائے۔



امریکی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے معادہدے میں توسیع کی قرارداد پیش کی گی۔ جس کو رکن ممالک سے اتفاق رائے سے منظوری کرلیا۔ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے تحت آئندہ دس برس تک باون رکن ممالک مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے پابند ہونگے۔



ادھر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریئے میں کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں پاکستان، روس اور چین رکاوٹ ہے۔ دیگر معاہدوں کی طرح امریکا اس معاہدے پر بھی نجی طور عمل کرائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.