تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:56

یمن میں مکمل شٹرڈاؤن، شام میں حالات کشیدہ

اے آر وائی - صنعا: عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے عوامی احتجاج جاری، یمن میں صدر کے استعفے کیلئے مکمل شٹر ڈاؤن جبکہ شام میں نوے مظاہرین کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔



عرب ممالک میں سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے عوامی احتجاج جاری، یمن میں صدر کے استعفے کیلئے مکمل شٹر ڈاؤن جبکہ شام میں نوے مظاہرین کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن میں حزب اختلاف کی اپیل پر دارالحکومت صنعا،عدن، حدیدیہ اور دیگر شہروں میں لوگوں نے کاروبار بند رکھ کر صدر علی عبدالله الصالح کی استعفے کا مطالبہ کیا۔



ادھر شام کے شہر حمص، دارالحکومت دمشق اور دیگر شہروں میں سیکوٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد نوے ہوگئی ہے۔ جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔ مظاہرے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تدفین جاری ہے۔ اور ملک بھر میں حالات کشیدہ ہیں۔ سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ادھر عراقی دارالحکومت بغداد میں مظاہرین نے بحرین میں عوامی جدوجہد کے حق میں مظاہرہ کیا۔ اور بحرینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.