تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:57

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپیں،مزید چار فوجی ہلاک

اے آر وائی - بنکاک : تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں میں مزید چار افراد ہلاک ہوگئے۔ دوروز میں ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔



غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق متنازعہ تاموآن اور تا کرابے مندروں کے قریب افراد ہزاروں افراد نقل مکانی کرگئے۔ تھائی فوج نے اپنے ایک فوجی کی ہلاکت اور تیرہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ کمبوڈیا کی فوج کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں ان کے مزید تین فوجی مارے گئے۔



کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ تھائی فوج ان کے علاقوں میں کلسٹربموں اور مہلک گیسوں سے حملے کرر ہی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بان کی مون نے فریقن سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ تنازعات جنگ سے حل نہیں ہوتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.