تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59

یمن میں سعودی سفارتکار اغوا، رہائی کی کوششیں جاری

اے آر وائی - صنعا: یمن میں سعودی سفارتکار کو قبائلی افراد نے اغواء کرلیا۔ عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے سفارتکار کی رہائی کیلئے مذاکرات شروع کردیئے۔



غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعد المالکی کو دارالحکومت صنعا میں سعودی سفارتخانے جاتے ہوئے بَنی ذہبیان قبیلے کے افراد نے اغوا کیا۔ اغوا کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں اپنے قبائلیوں کی حالت زار پر توجہ دلانے کیلئے سفارتکار کو اغواء کیاہے۔ اور اس کی رہائی کیلئے مذاکرات پر تیار ہیں۔



عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے مغوی سفارتکار کی رہائی کیلئے مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔ بَنی ذہبیان قبیلہ اس سے قبل بھی یمنیوں اور غیرملکیوں کے اغواء میں ملوث رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.