1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
انڈونیشیا کے جزیرہ سلاویسی میں زلزلے کے جھٹکے
اے آر وائی - جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیہ سلاویسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق وسطی انڈونیشیا کے جزیرے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بابؤ شہر سے سڑسٹھ میل دور مشرق میں تھا۔فوری طور پر زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔