تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1

کانگو کی جھیل میں کشتی ڈوب گئی، 38 افراد ہلاک

اے آر وائی - کانگو: کانگو کی ایک جھیل میں کشتی الٹنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے، 12 افراد کو زندہ بچالیا گیا، کشتی پر 100 سے زائد افراد سوار تھے حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔



ریڈ کراس مشن کے مقامی سربراہ یوما کے مطابق بوکاوو کے علاقے کی کیوو جھیل میں مسافر کشتی کو حادثہ پیش آیا جس پر بہت سامان کارگو بھی لدا ہوا تھا، ریڈ کراس کی ریسکیو ٹیم نے 38 افراد کی لاشیں جھیل سے نکال لیں جبکہ 12 افراد کو زندہ بچالیا گیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔



میری ٹائم سروس نے بتایا ہے کہ بوٹ پر سوار ہونے والوں کی فہرست میں 38 افراد کے نام درج ہیں تاہم بچ جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ کشتی پر 100 سے زائد افراد سوار تھے تاہم ابھی تک حادثے کی اصل وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، اقوام متحدہ کے امن مشن کے مطابق کشتی کو حادثہ تیز ہواؤں اور خراب موسم کے باعث پیش آیا تاہم انہوں نے مرنے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.