تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:3

ماسکو: روس کا بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ

اے آر وائی - ماسکو: روس نے سائی نیوا نامی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ سائی نیوا نامی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو کیٹرن برگ ایٹمی آبدوز سے داغا گیا۔



میزائل نے ٹیسٹ فائر کے ٹھیک ایک گھنٹے بعد گیارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ سائی نیوا میزائل دو ہزار سات میں روسی بحریہ کے حوالے کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.