تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6

امریکا: طوفان اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی

اے آر وائی - الباما: امریکا کی جنوبی ریاستوں میں رواں ہفتے آنے والے طوفان اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے۔ ریاست الباما، آرکنساس، ٹینیسی اور میسی سیپی کے حکام نے اپنی ریاستوں میں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔



سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفانی جھکڑوں نے ریاست الباما میں بجلی اور مواصلات کا نظام درھم برھم کردیا۔ الباما میں ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے تاحال محروم ہیں۔



حکام کے مطابق طوفان سے مختلف ریاستوں میں ہزاروں گھر متاثر ہوگئے ہیں۔ سیلاب سے متعدد ریاستوں میں بڑے پیمانے پر تباہی بھی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.